لندن (جیٹی نیوز )ہالی ووڈ اداکارہ ایمبرہرڈ نے کہا ہے کہ ان کے سابقہ شوہراداکار جونی ڈیپ نے 14 مختلف موقعوں پر ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ وہ خاموشی سے ان کا ظلم سہتی رہیں اور کبھی پلٹ کر ان پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔

ایمبر ہرڈ کا کہنا تھا جب مجھے یہ خدشہ ہوا کہ میرے شوہر میری بہن کو سیڑھیوں سے نیچے دھکا دےدیں گے تو میں برداشت نہ کرسکیں اور بہن کی جان بچانے کےلئے جونی ڈیپ کو م±کا مار دیا ، یہ واحد موقع تھا جب میں نے اپنے سابقہ شوہر پر ہاتھ اٹھایا اور انہیں چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

گھریلو تشدد کے تنازع پر جاری عدالتی کارروائی میں اپنے تازہ ترین بیان میں اداکارہ ایمبر ہرڈ نے کہا 2015ءمیں لاس اینجلس میں ان کے اپارٹمنٹ میں ہونیوالی لڑائی کے دوران انہوں نے اپنے سابقہ شوہر کو م±کا مارا۔ اگر م±کا نہ مارتی تو ڈر تھا وہ بہن کو سیڑھیوں سے نیچے دھکا دے دیتے کیونکہ ماضی میں وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ کیٹ موس کو سیڑھیوں سے دھکا دے چکے تھے ۔ایمبر ہرڈ کا مزید کہنا تھا شادی کے تمام عرصے میرے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات پر دوست مجھ سے سوال کرتے تھے، جنہیں میں میک اپ سے چھپایا کرتی تھی۔

ستاون (57) سالہ جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے درمیان 2009ء میں شوٹنگ کے دوران محبت پروان چڑھی۔2015 ء میں انہوں نے شادی کرلی۔ لیکن شادی کے محض ایک سال بعد ایمبر ہرڈ نے ان پر گھریلو تشدد کا الزام لگاتے ہوئے طلاق کےلئے عدالت سے رجوع کرلیا اور 2017ء میں ان کی طلاق ہوگئی۔
Categories: Married Women, Personalities, Professional Women, showbiz women, Women