ماورا کی ترجیح ، حرامانی کا قیمتی اثاثہ، عائزہ خان کیلئے تکلیف دہ بات اور آئمہ خان کا عندیہ

اسلام آباد (جیٹی نیوز) اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ وہ صورت سے زیادہ سیرت کو ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے نزدیک انسان کا ظاہر سے زیادہ باطن اچھا ہونا ضروری ہے کیونکہ کسی بھی انسان کی اچھائیاں اس کا خوب صورت نہ ہونا چھپا لیتی ہیں لیکن بری سیرت کے آگے اچھی صورت بھی ماند پڑ جاتی ہے،اس لیے خوب صورت لگنے سے زیادہ اچھے اخلاق والا انسان ہونا زیادہ اہم ہے۔یاد رہے ماورا نئے ڈرامہ سیریل ”ثبات“ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

غلط انسان کے ساتھ محبت تکلیف دہ ہوتی ہے، عائزہ خان

اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ محبت کسی انسان کو تکلیف نہیں دیتی بلکہ غلط انسان سے محبت تکلیف دہ بن جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محبت ایک بہت خوبصورت احساس ہے لیکن اس احساس میں تکلیف تب شامل ہوتی ہے جب یہ آپ کسی ایسے شخص سے کر لیں جو کہ اس قابل نہ ہو اور وہ آپ کی قدر نہ کرے۔عائزہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریل”مہر پوش“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

میرے شوہرمیری زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، حرامانی

اداکارہ حرامانی نے کہا ہے کہ ان کے لیے ان کے شوہر زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے انسٹا گرام پوسٹ میں اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ اگر وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں تو کچھ بھی نہیں ہے اور انہیں اپنی زندگی میں ان کے علاوہ کچھ بھی نہیںچاہیے کیونکہ وہ ان کی زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ و سرمایہ ہیں۔یاد رہے کہ حرا ان دنوں ڈرامہ سیریل ”کشف“ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

آئمہ بیگ کا آئندہ ماہ سولو پرفارمنس پیش کرنے کا عندیہ

گلوکارہ آئمہ بیگ نے آئندہ ماہ سولو پرفارمنس پیش کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا سولو گانا آئندہ ماہ آئے گا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.