پشاور(جے ٹی نیوز) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی مشہور پشتو گلوکارہ گل پانڑا نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں ۔

حال ہی میں گل پانڑا کی ٹک ٹاک ویڈیو جو سرکاری قیام گاہ کے احاطے میں ریکارڈ کی گئی تھی تھی منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد سے گل پانڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم بھی دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد گل پانڑا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا تاہم گزشتہ روز گلوکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کیں ۔

گل پانڑاکی جانب سے پوسٹ کی جانےوالی تصاویر میں وہ ہمیشہ کی طرح دلکش اور خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے گل پانڑا نے اپنے مداحوں کےلئے خصوصی پیغام بھی جاری کیا ۔

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں خود سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا اس کی فرشتہ آنکھیں بہت سے شیطانوں میں اچھی لگتی ہیں۔ پشتو گلوکارہ کی تصاویر کو اب تک ہزارروں صارفین لائیک کرنے کےساتھ ساتھ انتہائی پسند کر رہے ہیں ۔
Categories: Professional Women, showbiz women, Women